• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کے کوئٹہ کے جلسے کے بعد ہم بھی کچھ کریں گے: شیخ رشید

وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے اپوزیشن کے کوئٹہ کے جلسے کے بعد ہم بھی کچھ کریں گے، اپوزیشن کو یوں کھلا نہیں چھوڑا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب کہتے ہیں نئے الیکشن کرائے جائیں، بلاول بھٹو کہتے ہیں قومی حکومت بنائی جائے۔

شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بیرونی دباؤ کے ساتھ پاکستان کے اندر بھی خلفشار پیدا کیا جارہا ہے، سینیٹ کے انتخابات میں پی ٹی آئی نمایاں کامیابی حاصل کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ بہت مہنگائی ہے، ایک سیٹ کا وزیر ہوں مگر عمران خان میری بات سنتا ہے ، دو ماہ میں مہنگائی کا جن بوتل میں بند ہو جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو اسطرح لوٹا گیا کہ مہنگائی دو سال سے ہمارے کھاتے پڑ گئی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے کوئٹہ کے جلسے کے بعد ہم بھی کچھ کریں گے، قائد اعظم کے مزار کی بے حرمتی کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے۔

تازہ ترین