• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو اور مریم نواز کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے  مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے فونک رابطہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے کیپٹن ( ر ) صفدر کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے مریم نواز کو بلاول ہاؤس میں رہائش کی پیش کش کی اور کہا کہ آپ میری بہن ہیں کراچی میں بلاول ہاؤس میں قیام کریں۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مجھے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی خبر سن کر شدید صدمہ ہوا ہے ، میں اس تکلیف دہ گھڑی میں آپ کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہوں۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ رات گئے یوں اس طرح کی گرفتاری سندھ کی روایات کے بھی منافی ہے۔

ٹیلی فونک رابطے کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مریم نوا ز سے کہنا تھا کہ پی پی پی اور سندھ حکومت کو گرفتاری کے سلسلے میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ نہیں کیا گیا، میں نے وزیراعلی سندھ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ واقعے کی مکمل تحقیقات ہوں۔


تازہ ترین