• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سندھ میں کورونا وائرس کے 240 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 10241 نمونے ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے نتیجے میں 240 نئے کیسز سامنے آئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 1483336 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ صوبے میں اب تک 140534 کیسز ہوچکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج کورونا کے مزید 259 مریض صحتیاب ہوگئے۔ اس طرح اب تک اب تک 133192 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔


انھوں نے کہا کہ آج کورونا کے باعث ایک اور مریض انتقال کرگیا۔ جس سے صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 2556 ہوگئی ہے۔ اس وقت 4786 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 4466 مریض گھروں اور 6 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ مختلف اسپتالوں میں 314 مریض زیرعلاج ہیں۔ کورونا متاثرہ 190 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اس وقت کورونا کے 24 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے 240 کورونا کیسز میں 168 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ جس میں ضلع شرقی، ضلع جنوبی 57،57، ضلع کورنگی 23، ضلع وسطی 17، ضلع غربی 8 اورضلع ملیر میں 6 کیسز ہیں۔

انھوں نےکہا کہ صوبے کے دیگر اضلاع حیدرآباد 12، دادو 9، سکھر 5، گھوٹکی اور جامشورو 3-3 کیسز، بدین 2، ٹنڈوالہیار 2، ٹھٹہ 2، میرپورخاص 2، نوشہروفیروز 2، شہید بینظیرآباد، شکارپور اور ٹنڈو محمد خان میں 1-1 کیس سامنے آیا ہے۔

تازہ ترین