• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی کو مزار قائد کی بے حرمتی نہیں کرنے دینگے، شاہ محمود

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کسی کو مزار قائد کی بے حرمتی نہیں کرنے دینگے، مریم نواز نے مزار قائد کی بے حرمتی کی۔

ملتان سے جاری اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ  نواز شریف نے عدالت عظمیٰ پر حملہ کیا۔ باپ بیٹی ریاستی اداروں پر حملوں کے مرتکب ہوئے جو کسی صورت برداشت نہیں۔ 


انھوں نے کہا کہ والد کو بچانے کیلئے مریم نواز اداروں کا تقدس ختم کر رہی ہیں۔ اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف پر قانون سازی کی آڑ میں حکومت سے رعایت لینے کی کوشش کی۔ حکومت کی جانب سے دو ٹوک انکار پر اپوزیشن عوام میں افرا تفری پھیلانا چاہتی ہے۔ 

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی وہ ملک کو پیچھے دھکیلنا چاہتے ہیں۔ مانتے ہیں کہ مہنگائی ہے لیکن کنٹرول کرنے کیلئے بھر پور اقدامات کررہے ہیں۔

تازہ ترین