وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
شاہ محمود قریشی اور شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کے درمیان دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دو طرفہ تعلقات گہرے اور تاریخی نوعیت کے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اہم علاقائی اور عالمی امور پر دونوں ملکوں کے موقف میں مماثلت خوش آئند ہے۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ دونوں ملکوں نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کی دل کھول کر معاونت کی ہے۔
دوران گفتگو پاکستانی وزیر خارجہ نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ حرمین کا تقدس ہمارے ایمان کا حصہ ہے، سعودی سالمیت کے تحفظ کیلئے سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے اہم علاقائی و عالمی امور پر مشاورتی سلسلے کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔