• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسم سرما شروع ہوتے ہی کورونا بے قابو، ایک دن میں ریکارڈ 4 لاکھ نئے کیسز

لندن،ریوڈی جنیرو،نئی دہلی (ایجنسیاں) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 4کروڑ 2 لاکھ 87 ہزار افراد متاثر اور 11لاکھ 18ہزار 400 ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد3کروڑ ایک لاکھ12ہزار ہو گئی ہے ،دنیا بھر میں کورونا کے یومیہ کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور گزشتہ دن بھی 24گھنٹوں میں ریکارڈ 4لاکھ سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ماہرین کا اندازہ ہے کہ بہت سے کیس رپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے متاثرہ افراد اور اس وبا سے اموات کی حقیقی تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے،ا امريکا اکياسی لاکھ چون ہزار سے زائد اور بھارت پچھتر لاکھ پچاس ہزار سے زائد اور برازيل باون لاکھ پينتيس ہزار سے زائد انفيکشنز کے ساتھ سب سے زيادہ متاثرہ ممالک ہيںبھارت میں مہلک کورونا وائرس کے55 ہزار سے زائد نئے مریضوں کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد75 لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں،پوری دنيا کو ان دنوں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا سامنا ہے جس کے باعث بيشتر ممالک ميں سخت قوانين ایک مرتبہ پھر متعارف کرائے جارہے ہيں۔اٹلی نے ملک میں مسلسل دوسرے روز کورونا وائرس کےیومیہ کیسز میں سب سے زیادہ اضافے کے باعث احتیاطی اقدامات اپناتے ہوئے قواعدوضوابط سخت کرنے کا اعلان کردیا   

تازہ ترین