• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ، صفدر کی گرفتاری، اپوزیشن اور حکومتی ارکان میں تلخی، الزامات

سینیٹ، صفدر کی گرفتاری، اپوزیشن اور حکومتی ارکان میں تلخی، الزامات


اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سینیٹ میں کراچی میں کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری اور اپوزیشن کے جلسوں کے معاملے پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں جھڑپ‘ سینیٹر مشاہد اللہ خان اوراعظم سواتی آمنے سامنے ‘دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ‘ایک دوسرے پر الزامات لگائے ‘اپوزیشن کے بعض ارکان نے نعرے بازی کی ،دونوں اطراف سے شیم شیم کی صدائیں بھی بلند ہوتی رہیں،ایک دوسرے کی تقریر کے دوران دونوں اطراف سے شور شرابہ بھی ہوتا رہا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ میں پیپلزپارٹی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جس طرح کل انہو ں نےمیزبانی کی ہے‘ انہوں نےمیزبانی کا حق اداکر دیا ہے‘سندھ نے زبردست طریقے سے کیپٹن (ر) صفدر کو خراج تحسین پیش کیا ہے مریم کو پہلے پتہ چل جاتا ہے ضمانت بعد میں ہوتی ہے‘ اب قانون کی بالادستی ہونی چاہیےاور آپ سب کو جیلوںمیںہونا چاہیے ‘عمران خان آپ کے جلسے سےلطف اندوز ہوتے ہیں ۔ 

پیر کو اجلاس شروع ہوا تو قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے بڑے جلسوں سے بعض لوگوں کے اعصاب پر زیادہ اثر پڑا ہے ، قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ آج مذمت اس بات کی ہونی چاہئے تھی قائد اعظم کے مزار پر ہلڑ بازی ہوئی ، چھچھوری حرکتیں ہوئیں،اس پر حکومتی ارکان نے شیم شیم کے نعرے لگائے۔

شیری رحمٰن نے کہا کہ اپوزیشن جلسے کا سائز بڑھتا چلا جا رہا ہے اس پر حکومت کے پیر کانپ رہے ہیں‘اس دوران حکومتی ارکان نے احتجاج شروع کر دیا اور کہا کہ ہمیں بھی بولنے کا موقع دیا جائے، اپوزیشن ارکان بھی کھڑے ہو گئے‘وفاقی وزیر اعظم سواتی کے بعض الفاظ پر اپوزیشن پھر کھڑی ہو گئی اور شدید احتجاج شروع کر دیا۔ 

اعظم سواتی نے کہا کہ چوری کرنے والے جہاں بھی ہونگے ذلیل ہونگے، اس دوران اپوزیشن کے بعض ارکان کی طرف سے چینی چور کے نعرے لگانے شروع کر دیئے ، رضا ربانی نے کہا ہم سختی سے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں ۔

تازہ ترین