ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف وویمن ونگ جنوبی پنجاب کی جنرل سیکرٹری قربان فاطمہ نے گذشتہ روز لاہور میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعجاز چوہدری سے ملاقات کی جس میں اعجاز چوہدری نے قربان فاطمہ سمیت خواتین کی کارکردگی کو سراہا اور بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کی خدمت میں مصروف عمل اور اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے کیونکہ گوجرانوالہ کے جلسہ میں عوام نے اپوزیشن کو مسترد کردیا ، خاص طورپر نوازشریف نے پاک فوج کو جس طرح تنقید کا نشانہ بنایا اس سے عوام میاں نوازشریف سے نفرت کا اظہار کررہے ہیں۔