مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اب گرفتاریوں کا سیزن ٹو شروع ہونے والا ہے۔
یہ بات مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے احتساب عدالت اسلام آباد آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ہم گرفتاریوں کے سیزن ٹو کے لیے تیار ہیں، یہ مقدمے عمران نیازی کے ایجنڈے کو پورا کرنے کے لیے ہیں۔
مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ جتنے جھوٹے مقدمے بنیں گے اتنا ہی ہماری تحریک کو اس سے ایندھن ملے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ لوگ کہتے تھے کہ ’’گل ودھ گئی‘‘ میں کہتا ہوں کہ ’’گل مُک گئی ہے‘‘، حکومت اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کیلئے یہ گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہے۔