• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم اور عام آدمی کیلئے قانون ایک جیسا ہونا چاہیے، خواجہ آصف


رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور عام آدمی کے لیے قانون ایک جیسا ہونا چاہیے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا چاہتے، ہم قانون سب کے لیے یکساں ہونےکی جدوجہد کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قانون حکمرانوں کے لیے اور حکمرانوں سے اختلاف کرنے والوں کے لیے بھی ایک ہی ہونا چاہیے، قانون کی حکمرانی کی چھتری کے نیچے بیٹھے ڈاکوؤں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اشیائے خورونی کی مہنگائی جرم ہے، مہنگائی سے حکومت میں شامل لوگ فائدہ اُٹھارہے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 72سال میں قائد اعظم کے کتنے فرمودات کا احترام کیاگیا؟ کیا پاکستان کو قائد اعظم کے نظریات کے مطابق چلایا ہے؟ بحیثیت قوم ہم 72سال سے مجرم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے جس طرح جمہوری جدوجہد کی ہم نے ان کے فرمودات کو فالو نہیں کیا، ہم نے بحیثیت قوم قائد اعظم کے فرمودات، نظریات اور خیالات کا احترام نہیں کیا۔ 

تازہ ترین