• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

بلوچستان پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کئے گئے، ان میں 17 اور 16 گریڈ کے مختلف عہدوں پر تعینات افسران شامل ہیں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تعیناتی کے منتظر ارتضی کومیل اے ایس پی صدر کوئٹہ، اخلاق اللہ اے ایس پی سریاب، علی رضا اے ایس پی شالکوٹ، صدام حسین اے ایس پی اوتھل، زین عاصم اے ایس پی ڈیرہ اللہ یار اور ارسلان زاہد اے ایس پی سبی تعینات کیے گئے ہیں۔

اس کےعلاوہ ڈی ایس پی قائد آباد اصغر علی کو ڈی ایس پی ٹیکنیکل سی آئی اے کوئٹہ، ڈی ایس پی سریاب عبدالسلام کو ڈی ایس پی ایئرپورٹ، ایکٹنگ ڈی ایس پی قائد آباد عاصم علی کو آئی پی پولیس لائن ہیڈ کوارٹر کوئٹہ تعینات اور ایکٹنگ ڈی ایس پی صدر ایاز حیدر کو ایکٹنگ ڈی ایس پی قائد آباد تعینات کردیا گیا ہے۔


ڈی ایس پی اوستہ محمد اکرم کوڈی ایس پی گنداواہ، ایس ڈی پی او ڈیرہ اللہ یار خاوند بخش کو ڈی ایس پی اوستہ محمد، ایس ڈی پی او اوتھل تنویر حسین کو ایس ڈی پی او پسنی ،ڈی ایس پی جعفر آباد راشد زہری کو ڈی ایس پی اسپیشل برانچ کوئٹہ تعینات اور ایکٹنگ ایس ڈی پی او شالکوٹ فیض الرحمٰن آئی پی پولیس لائن کوئٹہ تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ ڈی ایس پی ایئرپورٹ یونس ترین کو محکمہ رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین