• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے جو مہنگائی کی ہے اسے پی پی ہی ختم کر سکتی ہے، بلاول بھٹو


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت نے ملک میں جو تاریخی مہنگائی کی ہے اسے صرف پیپلز پارٹی ہی سنبھال سکتی ہے۔

اسکردو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ اسکردو میں صرف انتخابی مہم کے لیے نہیں آئے ہیں بلکہ اپنا وعدہ پورا کرنے یہاں آئے ہیں۔


بلاول بھٹو نے اسکردو ایئرپورٹ کے باہر کارکنان سے خطاب میں کہا کہ موجودہ حکومت نے تاریخی مہنگائی کی ہے، اسے صرف پیپلز پارٹی ہی ختم کر سکتی ہے۔

تازہ ترین