• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن چاہتی ہے پورے انگلینڈ میں لاک ڈاؤن لگادیا جائے، برطانوی وزیراعظم

لندن میں برطانوی پارلیمنٹ کے وقفہ سوالات کے دوران وزیراعظم بورس جانسن اور اپوزیشن لیڈر سرکیئر اسٹارمر آمنے سامنے آگئے۔

اس موقع پر وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں لوگوں کی سپورٹ کرنے پر فخر ہے۔ لیبر پارٹی چاہتی ہے کہ پورے انگلینڈ میں لاک ڈاؤن لگادیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ ہائی الرٹ لیول پر ہر 28 دن کے بعد نظرثانی کی جائے گی۔ وائرس کا پھیلاؤ کم ہونے پر پابندیاں نرم کردی جائیں گی۔


بورس جانسن نے کہا کہ اسکولوں کا کھلا رہنا اہم ہے، اس طرح والدین کام بھی کرسکتے ہیں۔ بچوں اور بزرگوں کیلئے مفت سفر کی سہولت کا فیصلہ میئر لندن کریں گے۔

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ ویری ہائی الرٹ لیول مسائل کے حل کا راستہ نہیں لگتا۔ لگتا ہے مہینوں تک ویری ہائی الرٹ لیول لگا رہے گا۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال قابل تشویش ہے۔

گزشتہ روز ملک میں پہلی مرتبہ ریکارڈ 21 ہزار سے زائد کیسز اور جون سے اب تک کی سب سے زیادہ 241 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

تازہ ترین