• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر خوش، ہیڈ کوچ لال چند کے نہ ہونے سے فرق نہیں پڑے گا، ابلٹن چگمبرا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی ایلٹن چگمبرا کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ لال چند راجپوت کے نہ ہونے سے فرق نہیں پڑے گا۔ اسسٹنٹ کوچ ڈگلس ہونڈو نے ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔ لال چند نے ہرارے میں ٹریننگ کی نگرانی کی تھی اب بھی وہ ویڈیو لنک پر رابطے میں ہوتے ہیں۔ وہ بدھ کو آرمی اسٹیڈیم میں پہلے ٹریننگ سیشن کے بعد ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ورلڈ سپر لیگ بہت اہم ہے، لیگ میں شامل پاکستان کے خلاف تینوں میچز جیتنے کی کوشش کریں گے۔ ہیڈ کوچ لال چند موجود نہیں مگر دیگر ٹیم منیجمنٹ میں شامل دیگر اراکین کی موجودگی سے بہت فائدہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمبابوے اور پاکستان کی کنڈیشنز مختلف ہیں، اندازہ ہے کہ یہاں بیٹنگ کنڈیشنز ہوں گی، کوویڈ 19 کی وجہ سے سات ماہ سے کرکٹ نہیں کھیل سکے، ہر رکن سیریز میں بہترین نتائج دینا چاہتا ہے۔ ہم نے 2019 کے ورلڈ کپ میں کوالیفائی نہیں کیا تھا ، لہٰذا کوالیفائنگ رائونڈ سے بچ کر اگلا ورلڈ کپ براہ راست کھیلنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے صرف کھیلنےنہیں بلکہ جیتنے کےلیے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنی ہے۔ پاکستان میں جیت کے لئے آئے ہیں۔ ہمارے پاس تجربہ کارکھلاڑی موجود ہیں جو ہمیں فتوحات سے ہم کنارکرسکتے۔مثبت سوچ کے ساتھ میچ کھیلیں گے اور خوش ہیں کہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

تازہ ترین