• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکا کے صدارتی امیدواروں ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن کے درمیان آخری مباحثہ کل ہوگا۔

صدر ٹرمپ کہتے ہیں امیدواروں کی آواز بند کرنے کا آپشن غیر منصفانہ ہے انہوں نے میزبان کو متعصب قرار دیدیا۔

دوسری جانب ڈیموکریٹ جوبائیڈن کی حمایت میں سابق صدر اوباما نے دھواں دھار خطاب کیا ہے جس میں انہوں نے صدر ٹرمپ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ اگر انتخاب میں جو بائیڈن سے ہار گیا تو ملک چھوڑ جاؤں گا۔

جارجیا میں اپنے حامیوں سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میرا مقابلہ امریکی صدارتی انتخاب کے بدترین امیدوار جو بائیڈن سے ہے، مجھے اگر بائیڈن سے شکست ہوئی تو بالکل بھی اچھا نہیں لگے گا اور میں شاید امریکا چھوڑ جاؤں گا۔


واضح رہے کہ امریکا میں 3 نومبر کو صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوگی، امریکا میں صدر کا انتخاب براہِ راست عام ووٹر نہیں کرتے بلکہ یہ کام الیکٹورل کالج کا ہے۔

امریکا کا صدر بننے کے لیے کسی بھی امیدوار کو 538 میں سے 270 یا اس سے زیادہ الیکٹرز کی حمایت درکار ہوتی ہے۔

تازہ ترین