• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں 3 نومبر کو صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوگی، امریکا میں صدر کا انتخاب براہِ راست عام ووٹر نہیں کرتے بلکہ یہ کام الیکٹورل کالج کا ہے۔

الیکٹورل کالج کےارکان کو الیکٹر کہا جاتا ہے، یہ الیکٹر عوام کے ووٹوں سے جیتتے ہیں جو بعد میں ملک کے صدر اور نائب صدر کو منتخب کرتے ہیں۔

امریکا کی ہر ریاست میں الیکٹورل کالج کے ارکان کی تعداد اس کی آبادی کے تناسب سے طے ہوتی ہے جبکہ الیکٹرز کی کل تعداد 538 ہے۔


امریکی ریاست کیلیفورنیا کے سب سے زیادہ 55 الیکٹرز ہیں جبکہ کم آبادی والی ریاستوں جیسے الاسکا یا شمالی ڈکوٹا میں ان کی تعداد 3 ہے۔

امریکا کا صدر بننے کے لیے کسی بھی امیدوار کو 538 میں سے 270 یا اس سے زیادہ الیکٹرز کی حمایت درکار ہوتی ہے۔

تازہ ترین