• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتشار کی سیاست کرنیوالے قوم کے خیر خواہ نہیں، قاسم سوری

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ طویل مدت تک حکومتوں میں رہنےوالوں نے ملک اور قوم کےلئے کیا کیا، نفرت اور انتشار کی سیاست کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہیں۔

یہ بات ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت میں کہی، ان کا کہناتھا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے کرپشن کی بناء پر سسیلین مافیا کا نام دیا، وہ بیماری کا بہانہ بناکر ملک سے باہر چلے گئے۔

قاسم سوری کا یہ بھی کہناتھا کہ اداروں کے خلاف الزام تراشی قابل مذمت ہے، ان کا یہ بھی کہناتھا کہ جس طرح کا جلسہ کوئٹہ میں 2012 ءمیں پی ٹی آئی نے کیا تھا ویسا جلسہ اپوزیشن کرکے دکھا دیں ہم انہیں مان جائیں گے، یہ ویسا نہیں بلکہ اس سے آدھا جلسہ ہی کرکے دکھا دیں۔


ان کا کہنا تھا کہ لوگ ان کی باتوں میں نہیں آئیں گے، اپوزیشن جماعتوں میں کوئی اتفاق نہیں ہے، ہم مختلف شعبوں میں قانون سازی کر رہے ہیں، ہم کسی کی خواہشات پر نہیں بلکہ قانون اور قواعد کےمطابق ملک اور اسمبلی چلائیں گے۔

اس سے قبل ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے ورچول یونیورسٹی کے کانووکیشن سے بھی خطاب کیا اور فارغ التحصیل طلباو طالبات میں اسناد تقسیم کیں۔

تازہ ترین