• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانز انٹرنیشنل انڈیپینڈنٹ فلم فیسٹیول، پاکستانی مختصرفلم ’بینچ‘ کی نمائش

کانز(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی مختصر فلم “بینچ” کی فرانس کے فلمی میلے ’’کانز انٹرنیشنل انڈیپینڈنٹ فلم فیسٹیول‘‘میں نمائش کی گئی ۔کانز انٹرنیشنل انڈیپینڈنٹ فلم فیسٹیول فلمی میلے ’’کانز‘‘ کا حصہ نہیں بلکہ اسکا آغاز رواں برس ہی کیا گیا ہے۔ پاکستانی مختصر فلم ’بینچ‘ کو کانز انٹرنیشنل انڈیپینڈنٹ فلم فیسٹیول کی ویب سائٹ کے مطابق فیسٹیول کے آخری روز 20 اکتوبر کو پیش کیا گیا۔بینچ کے ڈائریکٹرعثمان مختارکو اس حوالے سے فرانس میں موجود پاکستانی سفارت خانے کے ٹوئٹر ہینڈل سے بھی ٹوئٹ کی گئی اور فلم کی رونمائی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔فلم کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو ایک پبلک پارک میں موجود ایک خالی بینچ پر سماجی مسائل پر بات کرتے ہیں۔بینچ پر بیٹھے جوڑے کو اپنی زندگی میں آنے والے مسائل اور رکاوٹوں پر بحث کے دوران سماجی مسائل کو مختلف انداز میں بات کرتےہوئے دکھایا گیا ہے۔فلم میں مرکزی کردار ربعیہ چوہدری اور عثمان مختار نے ہی ادا کیا ہے، مذکورہ فلم کو دیگر عالمی فلم فیسٹیولز میں بھی پیش کیا جا چکا ہے۔

تازہ ترین