• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات، چھت سے گر کر خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور چھت سے گر کر خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور3شدید زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق پورٹ قاسم حسن شاہ مزارکے قریب گاڑی کی ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق اور 2 افراد شدید زخمی ہوگئے ،جن کی شناخت نہیں ہوسکی،جاں بحق ہونے والے کی عمر26سال اور زخمیوں کی عمریں 25,28سال کے قریب ہیں،ملیر الفلاح سوسائٹی میں گھر کی چھت سے گر کر 33سالہ ساجدہ زوجہ فرحان جاں بحق ہو گئی ،ایئرپورٹ وائرلیس گیٹ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 45سالہ زاہد حسین ولدیار محمد جاں بحق اور2 3سالہ یاسر ولدمیر اصغر زخمی ہوگیا، ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا، سپر ہائی وے ڈی ایچ اے سٹی چڑھائی پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا، جس کی لاش قریبی اسپتال منتقل کی گئی ،متوفی کی شناخت فوری معلو م نہیں ہو سکی ۔

تازہ ترین