• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل ہیلتھ سوشل گروپ کا خواتین کے حقوق پر سیمینار کل ہوگا

 اوسلو (ناصر اکبر)انٹرنیشنل ہیلتھ اینڈ سوشل گروپ کے زیر اہتمام اقوام متحدہ کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کے حقوق کے موضوع پر سیمینار ہوگا ۔جنگ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انٹرنیشنل ہیلتھ اینڈ سوشل گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر طیب چوہدری نے کہا کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کے پیش نظر پروگرام کو محدود کیا گیا ہے، کیونکہ حفاظتی تدابیر کے پیش نظر پچاس سے زیادہ لوگ اکٹھے نہیں ہو سکتے، سمینار میں انٹرنیشنل ہیلتھ اینڈ سوشل گروپ کی سینئر رہنما شازیہ مجوتھی ،عظمی گوندل ،غزالہ نسیم اور مختلف نارویجن اداروں سے خواتین شرکت کریں گی ،پروگرام 24 اکتوبر بروز ہفتہ اوسلو کے مقامی ریسٹورنٹ میں ہوگا۔ 
تازہ ترین