• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے خلاف پابندیوں کے نئے پیکج کی تیاری جاری ہے ،امریکہ

واشنگٹن(این این آئی) ایران اور وینزویلا کے امور سے متعلق امریکا کے خصوصی ایلچی الیوٹ ابرامز نے زور دے کر کہا ہے کہ آئندہ امریکی صدر کوئی بھی ہو، ایران کا رویہ تبدیل ہونے تک دبا ؤکی حکمت عملی باقی رکھی جائے گی۔عرب ٹی وی کے مطابق خصوصی انٹرویو میں ابرامز نے انکشاف کیا کہ امریکی انتظامیہ آئندہ ماہ پابندیوں کے ایک نئے پیکج کی تیاری کر رہی ہے۔ امریکی ایلچی کے مطابق ان کے یورپی ممالک کے حالیہ دورے میں ایران کی صورت حال زیر بحث آئی۔ اس حوالے سے ہونے والی زیادہ تر بات چیت غیر اعلانیہ رہے گی۔امریکی انتخابات کے حوالے سے ابرامز کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے ہار جانے کی صورت میں ایران میں بعض لوگوں کا خیال ہے کہ ان پر امریکی پابندیاں ختم ہو جائیں گی ، یہ ایک غلط خیال ہے اور ایسا کبھی نہیں ہو گا۔ ہمارے پاس پابندیوں کی ایک بڑی چھتری ہے اور یہ پابندیاں اپنی جگہ پر کام کرتی رہیں گی یہاں تک کہ ہمیں یہ نظر آئے کہ ایرانی نظام اپنا رویہ تبدیل کر رہا ہے ، خواہ آئندہ امریکی صدر کوئی بھی ہو۔
تازہ ترین