• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم ٹرافی کیلئے تمام ٹیموں کے کراچی میں ڈیرے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے ٹیموں نے کراچی میں ڈیرے ڈال کر تیاری شروع کردی ہے۔ قومی کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑی اتوارسے شروع ہونے والے ایونٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے بعد اب قائداعظم ٹرافی بھی کوویڈ19 پروٹوکولز کے تحت کھیلی جائے گی۔ عمومی طور پر بولنگ کے لیے سازگار پچز کی بجائے پی سی بی نے گزشتہ سال ایسی پچز کی تیاری کو یقینی بنایا جو بیٹسمینوں اور بولروں دونوں کے لیے سازگار تھیں۔ گزشتہ سال فائنل میں سنٹرل پنجاب نے ناردرن کو ایک اننگز اور 16 رنز سے شکست دی تھی۔ پچھلے سیزن میں3 بیٹسمینوں نے 900سے زائد رنز بنائے۔ بلوچستان کے عمران بٹ17 اننگز میں چار سنچریوں کی مدد سے934 رنز بناکرسرفہرست رہے۔سنٹرل پنجاب کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے 15 اننگز میں 906 رنز بنائے۔ سندھ کے عابد علی نے ایک اننگز میں سب سے زیادہ 249 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی تھی۔ سنٹرل پنجاب کے ظفر گوہر کی ناردرن کے خلاف 133 رنز کے عوض 11 وکٹیںکسی بھی میچ کی بہترین بولنگ اور ناردرن کے نعمان علی کی سنٹرل پنجاب کے خلاف 71 رنز کے عوض 8 وکٹیںکسی بھی اننگز کی بہترین بولنگ تھی۔

تازہ ترین