• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر لانس ڈوم کا یونیسیف کے ایمرجنسی سپلائیز ویئر ہاؤس کا دورہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر لانس ڈوم نے یونیسیف کے ایمرجنسی سپلائیز ویئر ہاؤس کا دورہ کیا۔

ترجمان برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر کے مطابق برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر نے بارشوں سے متاثرہ افراد کے لیےامدادی سامان کا معائنہ کیا۔

ترجمان برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر نے بتایا کہ امدادی سامان ضرورت پڑنے پر سندھ، بلوچستان، کے پی میں تقسیم ہوگا، امدادی سامان میں 3 ہزار 400 شیلٹر کٹس اور 15ہزار 400 ہائی جین کٹس شامل ہیں۔

ترجمان برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر کے مطابق سامان برطانوی امداد سے چلنے والے’بریو پروگرام‘ میں یونیسیف اور آئی ایم او کے اشتراک سے تقسیم ہوگا۔

ترجمان برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر نے بتایا کہ ضرورت پڑنے پر’بریو پروگرام‘ 24 گھنٹے کے اندر امدادی کارروائیاں شروع کر سکتا ہے۔

ترجمان برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر کے مطابق  یہ برطانیہ کا پاکستان میں ہنگامی انسانی امداد دینےکا پروگرام ہے۔

قومی خبریں سے مزید