• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کی شدت کیساتھ دوسری لہر، فرانس میں 42 ہزار کیسز

پیرس(اے ایف پی) کورونا کی شدت کیساتھ دوسری لہر،فرانس میں 42ہزار کیسز، دنیا میںمزید 6ہزار 464اموات ،ساڑھے 4 لاکھ نئے کیسز،عالمی ادارہ صحت نے تشویش کا اظہار کیاہے۔ غیرملکی خبررساںادارے کےمطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 11لاکھ 40ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک 4 کروڑ 17لاکھ سے زائد افراد اس وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیںجن میں سے 2 کروڑ 85 لاکھ افراد صحتیاب بھی ہوئے۔24 گھنٹے کےدوران دنیا بھرمیں مزید 6 ہزار 464 اموات ہوئیں جبکہ ساڑھے 4 لاکھ سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

تازہ ترین