• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل کے میچز لاہور سے کراچی منتقل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کر کٹ بورڈ نے اسموگ کی وجہ سے پی ایس ایل کے ملتوی شدہ چاروں میچز لاہور سے کراچی منتقل کردیئے جو آئندہ ماہ کھیلے جائیں گے،بورڈ نے زمبابوے کے خلاف لاہور میں کھیلے جانے والےمل تینوں ٹی ٹونٹی میچز بھی پنڈی میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ ہم گزشتہ چند ہفتوں سے موسم کی بدلتی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے تھے اور جونہی ہمیں لاہور میں آئندہ ماہ سموگ کی شدت میں اضافے کی معلومات ملیں تو ہم نے کھلاڑیوں کی صحت پر سمجھوتہ کرنے کی بجائے فوری طور پر ان میچز کو راولپنڈی اور کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، خوشی ہے کہ زمبابوے کرکٹ اور ایچ بی ایل پی ایس ایل کی فرنچائزز نے ہمارے فیصلے کو تسلیم کیا ہے۔کراچی میں پی ایس ایل کے ملتوی شدہ میچز14،15نومبر اور فائنل17نومبر کو کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین