• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا ملازمین اور پنشنرز کو واجبات نہ ملنے کا سختی سے نوٹس، پنجاب حکومت نے رقم جاری کردی

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ ) معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کے حاضرسروس، ریٹائرڈ اور وفات پاجانے والےسرکاری ملازمین اور ان کے خاندانوں کو واجبات نہ ملنے کا سختی سے نوٹس لیا ہے. ان کی ہدایت پر حکومت پنجاب نے ان واجبات کی ادائیگی کے لیے فوری طور پر ایک ارب اٹھاسی کروڑ ننانوے لاکھ چون ہزارروپے کی رقم جاری کر دی ہے. ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کے رواں مالی سال کے دوران ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو فنڈز کی عدم دستیابی کی بناء پر ان کے واجبات ادا نہیں کیے جا رہے تھے. فوت شدہ ملازمین کے خاندانوں کو بھی ماہانہ امدادی رقم نہیں مل رہی تھی اور وہ مالی پریشانیوں سے دوچار تھے. اسی طرح لیو ان کیش منٹ بھی نہیں ہورہی تھی. شکایت ملنے پر وزیر اعظم نے سختی سے نوٹس لیا۔

تازہ ترین