امریکا میں کورونا وائرس کے کیسز کم ہوتے دکھائی نہیں دے رہے۔ گزشتہ روز 83 ہزار 10نئے مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔
امریکی سرجن جنرل نے اسپتالوں میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ شرح اموات میں کمی سے متعلق ان کا کہنا ہے کہ ایسا اسپتالوں میں اچھی طبی سہولیات کی وجہ سے ہو رہا ہے۔
امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 2 لاکھ 28 ہزار381 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی تعداد 86 لاکھ 61 ہزار سے زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 کروڑ 20 لاکھ 3 ہزار 60 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 11 لاکھ 42 ہزار 874 ہو گئی ہیں۔