مسلم لیگ نون کے رہنما و سینیٹر آصف کرمانی کہتے ہیں کہ وزیرِ اعظم عمران خان بورس جانسن کے ذریعے چینی چور جہانگیر ترین کو واپس لائیں۔
ایک بیان کے ذریعے مسلم لیگ نون کے رہنما و سینیٹر آصف کرمانی نے وزیرِ اعظم عمران خان کے بیان پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف علاج مکمل کروانے کے بعد واپس آ جائیں گے، عمران خان بورس جانسن کے ذریعے چینی چور جہانگیر ترین کو واپس لائیں۔
سینیٹر آصف کرمانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ مہنگائی کے ہاتھوں عوام چاروں شانے چت ہو چکے ہیں، نالائق حکمراں ٹولہ عوام کی گردن پر سوار ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان کا ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپس کے لیے برطانوی وزیرِ اعظم سے بات کرنا پڑی تو کروں گا، نواز شریف کو پاکستان واپس لاکر قانون کے تابع کریں گے۔