• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی طلبی، اشتہار کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری حکم جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی طلبی کے اشتہارات لندن کے اخبارات میں شائع کرانے کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاق کی درخواست مسترد کرنے کا 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا ہے۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ نے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

عدالتِ عالیہ نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے ڈیلی ٹیلی گراف اور گارڈیئن میں اشتہار کی اشاعت کی اجازت طلب کی تھی۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اشتہار کا مقصد متبادل ذرائع سے سروس کرانا ہے، جب ذاتی طور پر تعمیل نہ ہو سکے، 7 اکتوبر کو بذریعہ اشتہار طلبی کے عدالتی حکم پر عمل درآمد ہو چکا ہے۔


اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے تحریری حکم نامے میں مزید کہا ہے کہ کوئی معقول وجہ نہیں کہ لندن کے اخبارات میں بھی اشتہارات کی اجازت دی جائے۔

اپنے حکم نامے میں عدالتِ عالیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاق کی لندن کے اخبارات میں اشتہارات جاری کرنے کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

تازہ ترین