• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس عزت کیساتھ صفدر اعوان کو لے گئی تھی، فیاض چوہان

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ سی سی ٹی وی کے مطابق پولیس عزت کے ساتھ صفدر اعوان کو لے کر گئی تھی۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے بیان پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیگم صفدر نے صفدر اعوان کی گرفتاری پر غلط بیانی کی، سی سی ٹی وی کے مطابق پولیس عزت کے ساتھ صفدر اعوان کو لے کر گئی تھی۔

فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا ہے کہ بیگم صفدر اعوان کے منہ سے بڑے پن کی باتیں سن کر حیرانی ہوئی، ان کے والد کو عوام نے وزیرِ اعظم منتخب کر کے بڑا بننے کا موقع دیا تھا۔


وزیرِ اطلاعات پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج وہی نواز شریف چھوٹے پن کا مظاہرہ کر رہے ہیں، وہ ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں۔

تازہ ترین