وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مکس اچار پارٹی کی آشا، تماشا اور بھاشا سارا پاکستان جان چکا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ان کی آشا اور خواہش این آر او کی ہے ان کا تماشا کرپشن لوٹ مار اور منی لانڈرنگ کا ہے اور ان کی بھاشا ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ ہے ۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ان کی آشا، تماشا اور بھاشا آپس میں رتی برابر بھی مطابقت نہیں رکھتی یہ منافقت کے بے تاج بادشاہ ہیں۔