• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکرم گوندل کے دستخط سے شراب کا لائسنس جاری ہوا، فیاض چوہان


پنجاب کے وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ سابق ڈی جی ایکسائز و ٹیکسیشن اکرم گوندل کے دست خط سے شراب کا لائسنس جاری ہوا۔

مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کے بیان پر وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ جواب دہی کے بجائے منشیات کیس میں جا کر وکٹری کا نشان بناتے ہیں۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ نے جعلی بہنیں بنا کر جائیدادیں ان کے نام پر کی ہوئی تھیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ چینی اسکینڈل کی ابتداء رانا ثناء اللّٰہ نے اپنےدور میں شروع کی تھی۔

فیاض الحسن چوہان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارے دور کی ڈھائی ارب روپے کی 30 فی صد سبسڈی انہوں نے لی۔

تازہ ترین