• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، چپ تعزیے کے 30 جلوسوں میں سے 9 حساس قرار

آئی جی سندھ  نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بریفنگ میں بتایا کہ  12ربیع الاول /چپ تعزیہ صوبے بھر میں 30 جلوس نکلتے ہیں جس میں 9 حساس  ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کور کمانڈر کراچی، وزیر آئی ٹی تیمور ٹالپر، چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنپسل سیکریٹری اور اے سی ایس محکمہ داخلہ نے شرکت کی۔

آئی جی کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ چپ تعزیوں کیلئے 12218 فورس تعینات ہونگی،12 ربیع الاول (عید میلاد النبی)اس دن 947 جلوس، 902 محفلیں ہونگی۔ 12 ربیع الاول کے جلوس کیلئے 47199 فورس صوبے بھر میں تعینات ہوگی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے فول پروف سیکیورٹی دینے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 22 اکتوبر کو کچھے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس آپریشن کو سراہا، یہ آپریشن بارادی جتوئی ضلع خیرپور اور لاڑکانہ کے علاقوں میں ہواتھا، جس میں 6 ڈاکو مارے گئے تھےجبکہ 2 ڈاکو، پٹھان ناریجو اور اقبال ناریجو پر 2-2 ملین سر کی قیمت تھی۔

آپریشن میں ایک اینٹی ایئر کرافٹ گن، 2 جی تھری رائفلز، 1 ایس ایم جی، 1 راکیٹ لاؤنچر اور دیگر اسلحہ بڑی تعداد میں پکڑا گیا تھا، سکھر میں انہوں نے خیرپور کے ایس ایس پی کو شاباشی بھی دی تھی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پولیس نے یہ آپریشن بہتر انداز میں کیا۔

آئی جی کی صوبے کے امن و امان پر بریفنگآئی جی سندھ نے صوبے کے امن و امان پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 2019 میں کوئی دہشتگردی کا کیس نہیں ہوا تھا لیکن 2020 میں 1 کیس ہوا ہے، 2019 میں ٹارگٹ کلنگ کے 12 واقعات ہوئے جبکہ 2020 میں 8 کیسز ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2019 میں 1239 قتل ہوئے جبکہ 2020 میں 1209 قتل رپورٹ ہوئے ہیں۔ 2019 میں اغواء برائے تاوان کے 61 کیسز ہوئے جبکہ 2020 میں 159 واقعات ہوئے، اغواء گردی کے واقعات میں دیہی علاقوں میں اضافہ ہوا ہے۔

آئی جی سندھ نے بتایا کہ خواتین کی آواز میں بات کرکے دیہی علاقوں میں لوگ اغوا ہوئے ، تمام کیسز سلجھائے گئے ہیں۔

اسٹریٹ کرائم آئی جی سندھ نے صوبے میں اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 2019 میں 15121 موبائل چھینے گئےتھے اور 2020 میں 16936 چھینے گئے،4 وہیلر گاڑیاں 2019 میں 2013 چھینی گئیں جبکہ 2020 میں 162 چھینی گئیں۔ 4 وہیلر گاڑیوں کی چوری کے 2019 میں 1195 کیسز ہوئے اور 2020 میں 1202 ہوئے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ دوسری جانب 2 وہیلر 2019 میں 1398 چھیننے کے کیسز ہوئے اور 2020 میں 1874 کیسز رپورٹ ہوئے۔ 2 وہیلرز کی چوری کے 21849 کیسز ہوئے جبکہ 2020 میں 26670 کیسز ہوئے۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ اسٹریٹ کرائم کے خلاف سندھ پولیس کی کاروائی2020 میں 178 انکاؤنٹر ہوئے جس میں 589 مجرم گرفتار ہوئے جن میں سے29 مجرم انکاؤنٹر میں مارے گئے۔

پولیس نے 4477 مختلف قسم کے اسلحہ ضبط کیا ہے،اسلحہ برآمدجنوری سے اکتوبر تک 134 رائفلز برآمد کی گئی118 ایس ایم جیز، 510 ریپیٹرز، 124 گرنیڈز اور 6048 پسٹل برآمد ہوئےمنشیات کے خلاف مہم8081 چھاپوں میں 10427 ایف آئی آرز رجسٹر ہوئیں اور 12788 ملزم گرفتار ہوئے.

7173 اعشاریہ 959کلوگرام چرس، 62 اعشاریہ 178 کلوگرام ہیروئن 23اعشاریہ 20 کلوگرام آئس، 170اعشاریہ 288کلوگرام آفیم اور 195606 لیٹرز شراب برآمد کی گئی ،۔

گٹکہ/مین پوری کے 5314 کیسز داخل ہوئے 6383 ملزم گرفتار ہوئے625 153اعشاریہ 864کلوگرام گٹکا ریکور ہوا، اور 66 مینوفیکچرنگ یونٹس سیل کئے گئے۔

تازہ ترین