• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعتِ اسلامی نے حقوقِ کراچی ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان کردیا


جماعتِ اسلامی کے تحت حقوق کراچی ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، حقوق کراچی ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان سیکریٹری ریفرنڈم کمیشن قمر عثمان نے کیا۔

اعلامیہ کے مطابق 95 لاکھ بیلٹ پیرز میں سے 77.4 فیصد واپس آئے، 98.6 نے ہاں میں رائے دی، آن لائن ساڑھے 8 لاکھ افراد نے ووٹ کاسٹ کیا، 99 فیصد نے مطالبات کے حق میں رائے دی۔

حقوق کراچی ریفرنڈم میں مردم شماری دوبارہ کروانے، کوٹہ سسٹم ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، نوجوانوں کو سرکاری ملازمت دینے، کے-الیکٹرک کو قومی تحویل میں بھی لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔


اعلامیے کے مطابق ریفرنڈم میں کراچی کو بااختیار شہری حکومت دینے، بین الاقوامی معیار کا ٹرانسپورٹ سسٹم دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔

حقوق کراچی ریفرنڈم میں سالِڈ ویسٹ، تعلیم، صحت، پانی، سیوریج اور اسپورٹس کا مربوط نظام فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حقوق کراچی ریفرنڈم میں عوام کے غیر معمولی اعتماد پر اہلِ کراچی کے مشکور ہیں۔

تازہ ترین