• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: آج سے گرینج مین ٹائم کا آغاز، گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کردی گئیں

لندن (سعید نیازی) برطانیہ میں اتوار 25 اکتوبر سے گرینج مین ٹائم کا آغاز ہوگیا، جس کے ساتھ اتوار کی صبح دو بجے گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کردی گئیں۔ ممکنہ طور پر برطانیہ میں آخری مرتبہ وقت تبدیل کیا گیا ہے، کیونکہ بریگزٹ کے بعد یورپی یونین کے ممالک نے وقت تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم برطانیہ کو اس ضمن میں ابھی فیصلہ کرنا ہے۔ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کرنے سے لوگوں کو ایک گھنٹہ زائد ملے گا۔ روایتی طور پر ونٹر ٹائم کا آغاز اکتوبر کے آخری اتوار کو ہوتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد دن کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنا ہے۔ اکتوبر کے آخری اختتام پر اسکولوں میں ہاف ٹرم کی تعطیلات کا آغاز بھی ہوتا ہے۔ وقت تبدیلی سے جہاں صبح کے وقت جلد روشنی ہوجاتی ہے وہیں شام کو بھی جلد اندھیرا ہوجاتا ہے۔ جلد اندھیرا ہوجانے کے سبب سڑکوں پر حادثات کے علاوہ گھروں میں چوری کے واقات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ رات کو سونے سے پہلے گھڑیاں بھی وقت تبدیل نہ کرکے سونے والے افراد اکثر دوسرے دن وقت سے پہلے ہی کام پر یا کسی سے ملنے پہنچ جاتے ہیں۔ موبائل فون، ٹیبلٹ، کمپیوٹرز میں خود بخود ہی وقت تبدیل ہوجاتا ہے۔یورپین یونین کے تمام ممالک کے لیے وقت تبدیل کرنا لازمی تھا۔ تاہم 26 مارچ 2019ء کو یورپی پارلیمنٹ نے وقت کی تبدیلی کے خلاف ووٹ دیا، جس کے نتیجہ میں مارچ 2021ء میں وقت کی تبدیلی یورپی یونین کے ممالک کے لیے آخری مرتبہ ہوگی۔ جس کے بعد موسم گرما کے وقت کو مستقل رکھا جائے گا، جبکہ ممبر اسٹیٹ اکتوبر2021ء میں آخری مرتبہ وقت تبدیل کرسکیں گی۔ برطانیہ کا31دسمبر2020ء کو یورپی یونین سے انخلا ہوجائے گا، جس کے بعد وہ یورپی احکامات پر عمل پ یرا ہونے کا پابند نہیں رہے گا۔ اب حکومت کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ برطانیہ میں ایک وہی وقت رکھا جائے یا تبدیل کا عمل جاری رہے۔

تازہ ترین