آپ آف لائن ہیں
اتوار13؍ ربیع الثانی1442ھ 29؍ نومبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کابل میں تعلیمی ادارے پر حملہ، بس دھماکے سے تباہ، 27 جاں بحق

کابل میں تعلیمی ادارے پر حملہ، بس دھماکے سے تباہ، 27 جاں بحق 


کابل(اے ایف پی /جنگ نیوز )افغان دارالحکومت میں دو حملوںکے نتیجے میں 27افراد جاں بحق ہوگئے،پاکستان کی جانب سے حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق کابل کے علاقے دشت برچی میں نجی تعلیمی ادارےکے قریب ہونےوالے خودکش حملے میں 18جبکہ کابل سے غزنی جانیوالی ایک بس کو نشانہ بنایا گیا جس میں 9 افراد جان سے گئے،داعش نے تعلیمی ادارے پر حملے کی ذمہ داری قبول کی جبکہ طالبان نے اس حملے کی تردید کی تھی۔دوسری جانب بس پر حملے کا الزام افغان حکومت نے طالبان پر عائد کیا ہے ۔برطانوی میڈیا کے مطابق طالبان کے ایک ترجمان نے اس حملے میں ملوث ہونے کی ترید کی ہے۔تفصیلات کے مطابق افغان دارالحکومت کے قريب ايک مسافر بس ميں دھماکے کے نتیجے ميں کم از کم 9شہری ہلاک ہو گئے ۔

اہم خبریں سے مزید