• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر مونو ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ کو سچل گوٹھ منتقل کرنے کی مذمت

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے گلستان جوہر مونوٹیکنیک انسٹیٹیوٹ کو سچل گوٹھ منتقل کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہری دشمن سندھ حکومت نے اپنے موجودہ بارہ سالہ دور حکوت میں کراچی کے شہری علاقوں میں ایک بھی نیا ڈگری کالج اور ٹیکنیکل کالج نہیں دیا جبکہ دوسری جانب پہلے سے قائم متعدد تعلیمی اداروں کو دیہی علاقوں میں شفٹ کیا جارہا ہے جو شہری طلباوطالبات کے ساتھ ناانصافی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے دیگر ٹیکنیکل کالجزکوبھی دیہی علاقوں میں منتقل کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں،حکومت سندھ کے ایسے متعصبانہ اقدامات کی طلباء و طالبات سمیت پوری عوام بھر پور مذمت کرتی ہے لہٰذا حکومت سندھ اس قسم کے نفرت اور تعصب پر مبنی اقدامات کرنے سے گریز کرے۔

تازہ ترین