• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری نے شناختی کارڈ بلاک کرنے پر نادرا کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا

پشاور(نیوز رپورٹر)قومی شناختی کارڈبلاک کرنے پرشہری نے نادراحکام کےخلاف پشاورہائیکورٹ سے رجوع کرلیاہے،پشاورکے رہائشی عزت اللہ وغیرہ نے سیف اللہ محب کاکاخیل ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر رٹ میں موقف اپنایا ہے کہ ایک مدان خان نامی شخص کو بھی انکے خاندان میں ڈالا گیا ہے جسے وہ جانتے نہیں۔ انکے نام کے اخراج کیلئے انہوں نے کئی درخواستیں دینے کے علاوہ ایف آئی آر بھی درج کی لیکن تاحال انکا شناختی کارڈ بحال نہیں کیاجاسکاجبکہ بغیر کسی تصدیق اور انکا موقف جانے بغیر یکے بعد دیگرے انکے خاندان کے دیگرافراد کے بھی این آئی سی بلاک کردیئے گئے ہیں۔ درخواست گزارکے مطابق این آئی سی بندش سے انکے بینک اکاؤنٹس بھی بلاک کردیئے گئے جبکہ انہیں کاروبارد، تعلیم کے حصول سمیت ودیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ عدالت عالیہ سے انکے شناختی کارڈ بحال کرنے اور نادرا حکام کو انکے دستاویزات میں درستگی کے احکامات جاری کرنیکی استدعا کی گئی ہے۔
تازہ ترین