• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنج لائن ٹرین منصوبہ 1.6 ارب ڈالر کا تھا، جہانزیب کھچی

وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب جہانزیب کھچی کا کہنا ہے کہ اورنج لائن ٹرین منصوبہ 1 اعشاریہ 6 ارب ڈالر کا تھا۔

جہانزیب کھچی نے لاہور سے جاری کردہ اپنے بیا ن میں کہا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبہ 1 اعشاریہ 45 ارب ڈالر میں مکمل کیا گیا ہےجبکہ منصوبے میں 1 اعشاریہ 5 ملین ڈالرکی بچت کی گئی ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب نے کہا کہ ٹرین منصوبے پر حکومت 5 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ چین سے 200 ڈرائیور پاکستان آئے ہیں، چینی ماہرین 3 ماہ تک پاکستانی ڈرائیورز کو تربیت دیں گے۔

جہانزیب کھچی کا کہنا تھا کہ ڈھائی لاکھ مسافر یومیہ کا ہدف پورا کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ 6 ماہ بعد اسٹیج وائز کرایہ مقرر کرنے کی کوشش کریں گے۔

وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب نے کہا کہ بل  کی مد میں ماہانہ 2 ارب کا تخمینہ لگایا گیا ہے، اُن کا مزید کہنا تھا کہ ایک چکر پر ٹرین میں 14 سے 16 ہزار روپے کی بجلی خرچ ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج اورنج لائن ٹرین کا افتتاح کریں گے۔

اورنج لائن ٹرین کی افتتاحی تقریب میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ بھی شریک ہوں گے، ان کے علاوہ چینی سفیر کو بھی اورنج ٹرین کی افتتاحی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔

تازہ ترین