• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد میں 2 بہنوں کے ساتھ مبینہ زیادتی، 15 افراد کے خلاف مقدمہ درج


فیصل آباد میں 2 بہنوں کے مبینہ اغوا اور اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، متاثرہ لڑکیوں کی والدہ کی مدعیت میں 15 افراد کیخلاف مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔

متاثرہ لڑکیوں کی والدہ کا کہنا ہے کہ دونوں بیٹیوں کو بالائی منزل پر مقیم میاں بیوی نے 11 ستمبر کو اغواء کروایا، ملزمان نے دونوں بیٹیوں کو نشہ آور مشروب پلا کر زیادتی کی اور ویڈیو بنائیں۔

لڑکیوں کی والدہ نے الزام لگایا کہ 3 ملزمان نے بڑی بیٹی سے ڈگلس پورہ کے ایک مکان میں زیادتی کی، جبکہ 2 ملزمان نے چھوٹی بیٹی کو گوجرانوالہ لے جا کر اس کے ساتھ زیادتی کی۔


والدہ نے الزام لگایا کہ ملزمان نے پانچ سے 6 روز تک دونوں بیٹیوں کو حبس بے جا میں رکھا، ملزمان نے ایک بیٹی کو پانچ روز بعد گوجرانوالہ میں چھوڑا، جبکہ دوسری بیٹی چھ روز بعد فیصل آباد سے ملی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے لیے چند روز قبل درخواست موصول ہوئی، متاثرہ بہنوں کا میڈیکل کروالیا گیا، فارنزک رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔

ترجمان پولیس نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، اب تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین