سعودی عرب میں کورونا کے 323 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ ریاض سے جارے سعودی وزارتِ صحت کے اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار 875 تک پہنچ گئی۔
سعودی عرب میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 15 افراد انتقال کر گئے۔
سعودی وزارتِ صحت نے مزید بتایا کہ مملکت میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 5 ہزار 296 ہوگئی ہے۔
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں کورونا سے متاثرہ 335 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔ اس طرح اب مملکت میں کورونا سے صحتیاب افراد کی کل تعداد 3 لاکھ31 ہزار 330 ہوگئی۔
سعودی عرب میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 249 تک رہ گئی۔