کراچی(پ ر) ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ مولانا عون نقوی نے کہا ہےکہ ربیع الاول کے مقدس ماہ کی آمد پر امن و محبت،رواداری اور اخوت کا عملی مظاہرہ کیا جائے، اس ماہ تمام عالم اسلام آپکی آمد کا جشن مناتا ہے اور آپؐ کی سیرت و کردار پر روشنی ڈالی جاتی ہےکیونکہ آپکی آمد سے دنیا کو ظلم و جبر،بربریت اور بے راہ روی سے نجات ملی، لہٰذا اس ماہ کے تقدس کا خاص خیال رکھنا ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ کیونکہ یہ ایام عزا کے الوداع پروفاقی اور صوبائی حکومتوں کو چاہیئے کہ وہ مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی سخت کرے اور نفرت آمیز گفتگو کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے، انہوں نے تمام مکاتب فکر سے کہا کہ وہ صبر و تحمل اور برداشت سے کام لیں۔