• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر ٹرمپ کے دریائے نیل سے متعلق بیان پر ایتھوپیا ناراض

قاہرہ / عدیس ابابا (جنگ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دریائے نیل پر بند سے متعلق بیان کہ مصر متنازع بند تباہ کردے گا پر ایتھوپیا ناراض ہوگیا ہے اور ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد نےکہا ہے کہ جارحیت برداشت نہیں کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق ایتھوپیا کے وزیر اعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر کہ مصر دریائے نیل پر متنازع بند کو تباہ کر دے گا کے رد عمل میں کہا ہے کہ ان کا ملک ’کسی بھی قسم کی جارحیت کو برداشت نہیں کرے گا۔‘ افریقی ملکی ایتھوپیا میں ’گرینڈ ایتھوپین رینیساں‘ کے نام سے تعمیر ہونے والا بند، مصر اور سوڈان کے بیچ ایک طویل عرصے سے جاری تنازعہ کا سبب بنا ہوا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ مصر بند کے ساتھ نہیں رہ سکے گا اور وہ شاید اسے ’اڑا دے۔‘ ایتھوپیا مانتا ہے کہ اس تنازع میں امریکہ مصر کا ساتھ دے رہا ہے۔ امریکہ نے ستمبر میں اس وقت ایتھوپیا کے لیے مالی مدد میں کٹوتی کا اعلان کیا تھا جب افریقی ملک نے جولائی میں اس بند کو بھرنا شروع کیا تھا۔ گزشتہ روز ایتھوپیا کے وزیر خارجہ نے امریکی سفیر کو طلب کرکے صدر ٹرمپ کے تبصرے پر وضاحت مانگی۔

تازہ ترین