• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ریلوے کے سسٹم پر چلنے والی مسافر ٹرینوں کی تاخیر سے آمد و رفت کا سلسلہ جاری

لاہور (نمائندہ جنگ) پاکستان ریلوےکے سسٹم پر چلنے والی مسافر ٹرینوں کی تاخیر سے آمد و رفت کا سلسلہ جاری ہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات و پریشانی کا سامنا ہے گزشتہ روز بھی لاہور سے روانہ ہونے والی پاک بزنس ٹرین شام 4 بجے کی بجائے شام 6بجکر 30منٹ پر کراچی روانہ ہوئی ۔ کراچی ٹرین شام 5 بجے کی بجائے شام 7 بجےجبکہ شاہ حسین ٹرین رات ساڑھے سات بجے کی بجائے رات ساڑھے آٹھ بجے روانہ ہوگی۔علاوہ ازیں کراچی اور کوئٹہ سے لاہورآنے والی متعدد مسافر ٹرینیں بھی اپنے مقررہ وقت سے کئی گھنٹے کی تاخیر سے پہنچیں جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات و پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔

تازہ ترین