• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہولت بازاروں میں اشیاءغیرمعیاری ،قیمتیں عام مارکیٹ کے برابر

لاہور(خصوصی رپورٹر) سہولت بازار وں میں اشیاء غیر معیاری اور قیمتیں اوپن مارکیٹ کے برابر فروخت ہورہی ہیں ،جیسے کہ شادمان سہولت بازار میں سیب 100 روپے بازار میں 80 سے 90 روپے فی کلو فروخت ، انار 130 روپے مارکیٹ میں 100 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے جبکہ گاجر، بیگن، پالک، گوبھی اور آلو پیاز کی قیمت بھی عام مارکیٹ کے برابر رہیں۔گزشتہ روز شادمان سہولت بازار میں بینگن 30 روپے، سہولت بازار میں گاجر 55 روپے عام مارکیٹ کا ریٹ بھی 55 روپے فی کلو تھا۔ سہولت بازاروں آنے والے خریداروں کا کہنا تھا کہ اشیاء کی کوالٹی بہت ہی ناقص ہے۔ آٹا پکانے اور کھانے کے قابل نہیں،چینی کی قیمت پر 15 روپے رعایت ہے مگر چینی بھی اچھی کوالٹی کی نہیں ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق اشیاء معیار ی اورسستی ہیں،شکایات کاجائزہ لیں گے،اوراسکی چیکنگ ہوگی۔
تازہ ترین