• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال: علاج میں سہولت کا لالچ دیکر مریضوں اور لواحقین سے لوٹ مار

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال میں مختلف وارڈز میں نئے آنے والے اور زیر علاج مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کا لالچ دیکر بعض بیرونی افراد نے لوٹنا شروع کردیا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مریضوں کے لواحقین ایسے افراد کے ہاتھوں کبھی پیسوں سے کبھی اپنے قیمتی موبائلز سے محروم کر دیے جاتے ہیں، لواحقین نے وزیر اعلیٰ، وائس چانسلر نشتر یونیورسٹی سمیت دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے صورت حال کا فوری نوٹس لیا جائے۔
تازہ ترین