• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: اورنج لائن ٹرین سروس کا آج سے باقاعدہ آغاز


لاہور میں میٹرو اورنج لائن ٹرین سروس کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا، ٹرین کا افتتاح گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کیا تھا۔

انتظامیہ کی جانب سے اورنج لائن میٹرو ٹرین کا یکطرفہ کرایہ 40 روپے رکھا گیا ہے، بجلی سے چلنے والی ٹرین کو 8 گرڈ اسٹیشن بجلی فراہم کریں گے، ابتدائی طور پر ٹرین کو 12 گھنٹے کے لیے چلایا جا رہا ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ٹرین سروس کا دورانیہ 16 گھنٹے تک بڑھانے کا منصوبہ ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے 6 ماہ بعد نئے کرایہ کا جائزہ لیا جائے گا۔

تازہ ترین