• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کی طرف سے بھی اورنج ٹرین کا علامتی افتتاح

ن لیگ کی طرف سے بھی اورنج ٹرین کا علامتی افتتاح 


لاہور(جنگ نیوز) لاہور میں پنجاب حکومت کی جانب سے اورنج لائن ٹرین کے افتتاح کے موقع پر مسلم لیگ ن نے بھی جین مندر انار کلی اسٹیشن پر اورنج لائن میٹرو ٹرین کا علامتی افتتاح کردیا، ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مخالفین آج شرمندہ ضرورہوئے ہونگے ،سعد رفیق نے کہاکہ حکومت سے ہمارا جشن برداشت نہیں ہورہا۔ تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن نے بھی جین مندر انار کلی اسٹیشن پر اورنج لائن میٹرو ٹرین کا علامتی افتتاح کردیا، مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم افورنگزیب نے اورنج لائن منصوبے کے افتتاح پر شہبازشریف کو مبارکباد دیتے ہوئےاپنے بیان میں کہا ہےکہ عمران صاحب شہبازشریف کو جیل میں بندکرکے ان کے بنائے شاہکار عوامی منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کچھ شرم تو آرہی ہوگی،عوام کو دنیا کی بہترین ٹرانسپورٹ سہولت دینے والا جیل میں ناحق قید ہے ،عمران صاحب آج کس منہ سے شہباز شریف کی اورنج ٹرین کا افتتاح کر رہے ہیں، عوام جانتی ہے عمران خان نے 126 ارب کے بی آر ٹی کھڈے کھودے، شہباز شریف نے اس سے کم لاگت اور وقت میں چار میٹروز بنائیں اور چلائیں۔

تازہ ترین