• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر کی طرح فرانس میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے 27 اکتوبر کے حوالے سے بلیک ڈے  منایا۔

پیرس کے اہم مقام ایفل ٹاور کے سامنے جموں کشمیر فورم فرانس کے صدر مرزا آصف جرال اور چیرمین نعیم چوہدری کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر میں 73 سالوں سے بھارتی مسلح افواج کے مظالم اور غاصبانہ قبضہ کے خلاف  بھر پور مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے مسلسل کئی گھنٹوں بھارت کو پیغام دیا کہ ہم 27 اکتوبر کو مقبوضہ کشمیر پر قبضے کے روز کو ہمشہ یوم سیاہ کے طور پر مناتے رہیں گے، اس موقع پر مظاہرین نے بینر اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی مظالم کی تصاویر اور نعرے درج تھے۔

جنگ/ جیو سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ظہور اقبال، زاہد اقبال ہاشمی، نعیم چوہدری، مرزا آصف جرال، ذوالفقار عزیز، عمران بٹ اور فرانسیسی خاتون نے کہا کہ کہ عالمی رہنماؤں کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مسلح افواج کے مظالم کی طرف توجہ دلا رہے ہیں مگر افسوس کی بات ہے کہ اقوام عالم اس طرف توجہ نہیں دے رہے، یہ تنازعہ کسی وقت بھی خطے کو عالمی جنگ کی طرف دھکیل سکتا ہے۔

اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی جبکہ فرانس میں بھارتی مسلح افواج کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خلاف دوسرا بڑا مظاہرہ پلس دی ریپبلک کے مقام پر ہوا جس کا اہتمام پاکستان تحریک انصاف فرانس اور پاکستان مسلم لیگ (ق) فرانس نے مشترکہ طور پر کیا۔

اس موقع پر ق لیگ کے چوہدری سجاد ڈوکہ، چوہدری طاہر رزاق، چوہدری ندیم ڈھروکنہ، صدر یوتھ ق لی ، پی ٹی آئی کے سینر نائب صدر شیخ نعمت اللّٰہ، یاسر قدیر ، چوہدری ماجد چیمہ اور دیگر سرگرم مظاہرین بارش کے باوجود گھنٹوں بھارتی افواج اور بھارتی وزیر اعظم مودی کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

جنگ جیو سے گفتگو کرتے ہوئے یاسر قدیر چوہدری سجاد ڈوکہ ، چوہدری زاہد، چوہدری ماجد چیمہ، مظہر گوندل اور دیگر نے کہا بھارت کو ایک دن کشمیر سے نکلنا ہو گا، ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

تازہ ترین