فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف سینیٹ میں مذمتی قراداد متفقہ پر منظور کرلی گئی۔
قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے مذمتی قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کیلئے ہماری محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔
اس قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ کوئی مسلمان حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا۔
اس میں یہ بھی کہا گیا کہ ایسے اقدمات مسلمانوں کے جذبات مجروح کرتے ہیں جبکہ ایسے اقدامات جب حکومتی سرپرستی میں ہوں تو مختلف مذاہب میں تقسیم پیدا ہوتی ہے۔
قرارداد میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان اور فرانس میں حکومتی سرپرستی میں خاکوں کی اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی گئی۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ بین الاقوامی برادری ایسے اقدمات روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
سینیٹ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف یہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قرارداد کی کاپی دفترِخارجہ اور فرانسیسی سفیر کے حوالے کرنے کی ہدایت کردی۔